پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات ملتوی کیس پرفل کورٹ بنانے کا مطالبہ

پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات ملتوی کیس پرفل کورٹ بنانے کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان بار کونسل نے پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات ملتوی کیس پرفل کورٹ بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اعلی ٰعدلیہ کے ججز میں تقسیم پر اظہار تشویش کیا ہے۔

چیف جسٹس سے ازخود نوٹس لینے کا اختیار لے لیا گیا

پاکستان بار کونسل نے واضح طور پر کہا ہے کہ ملک کو انارکی سے بچانے کیلئے کیس کی سماعت فل کورٹ کو کرنی چاہیے،عدلیہ کے وقار کو برقرار رکھنے کیلئے سیاسی جماعتیں ججز کی کردار کشی سے گریز کریں، ججز کے فیصلوں پر تنقید ہونی چاہیے، ان کی ذات کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔

اس حوالے سے جاری کردہ بیان میں پاکستان بار کونسل نے کہا ہے کہ ازخود نوٹس کے اختیار سے متعلق رولز وضع کیے جائیں، عدلیہ کی ساکھ اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے بینچز کی تشکیل کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے، آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے اعلی ٰعدلیہ کو سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

چیف جسٹس کے ون مین شو کے اختیار پر نظر ثانی لازمی ہے، سپریم کورٹ کے ججز کا اختلافی فیصلہ

پاکستان بارکونسل کے مطابق بدقسمتی سے انتحابات سے متعلق از خود نوٹس سیاسی معاملے پر لیا گیا، سی سی پی او کے ٹرانسفر سے متعلق کیس میں 2 ججز کی درخواست پر از خود نوٹس نہیں لینا چاہیے تھا، از خود نوٹس لینے سے اختلافی فیصلہ سامنے آیا جس سے عدلیہ کا وقار کم ہوا۔

 


متعلقہ خبریں