وزیراعظم کی پارلیمنٹ میں تقریر خود انہی پر چارج شیٹ ہے، عثمان ڈار

وزیراعظم کی پارلیمنٹ میں تقریر خود انہی پر چارج شیٹ ہے، عثمان ڈار

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی پارلیمنٹ میں تقریر خود انہی پر چارج شیٹ ہے۔

سپریم کورٹ کے رول اینڈ ریگولیشن کوئی نہیں بنا سکتا، پارلیمنٹ تبدیلی کرتی ہے تو چیلنج ہو گا، جسٹس (ر) شائق عثمانی

ہم نیوز کے پروگرام ’پاور پالیٹکس ود عادل عباسی‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق مشیر عثمان ڈار نے کہا حکومت ایک سیاسی بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے، سپریم کورٹ عوام کو ووٹ ڈالنے کا حق دینا چاہ رہی ہے۔

انہوں نے کہا عمران خان پر 146 جعلی مقدمات درج کیے گئے ہیں، 29 مقدمات صرف اسلام آباد میں درج ہیں، میرے اوپر بھی جعلی مقدمات بنائے گئے ہیں۔

عثمان ڈار نے کہا عمران خان نے 10 نکاتی ایجنڈا قوم کے سامنے رکھا، پی ٹی آئی ہمیشہ سے رول آف لا کی بات کررہی ہے، آئین اور قانون میں رہ کر سپریم کورٹ فیصلہ دے رہی ہے۔

چیف جسٹس سے ازخود نوٹس لینے کا اختیار لے لیا گیا

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عثمان ڈار نے کہا اگر یہ الیکشن کیلئے سنجیدہ ہیں تو ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

پروگرام میں شریک دوسرے مہمان اور وفاقی وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے کہا عدالتی اصلاحات ترمیمی بل کل کمیٹی میں پیش کیا جائے گا، ہم کبھی جتھوں کے ذریعے عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

انصاف کے ترازو کےپلڑے کا جھکاؤ ایک طرف ہے، شہباز شریف

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما فیصل کریم کنڈی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا اپنے کرتوت کی وجہ سے آپ پرکیسز بن رہے ہیں، پولیس پر پیٹرول بم پھینکنے کیلئے لوگوں کو ورغلایا گیا، غلط کام کریں گے تو ایک نہیں 200 کیسز بھی ہوں گے، قاسم سوری نے آئین کی دھجیاں اڑا دیں۔


متعلقہ خبریں