زلمے خلیل زاد عمران خان کے حق میں بول پڑے


 سابق امریکی سفارت کار زلمے خلیل زاد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے حق میں بول پڑے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیر داخلہ کا عمران خان سے متعلق بیان چونکا دینے والا ہے، قانون کی پاسداری کرنے والوں کو اس بیان کو مسترد کردینا چاہئے۔

زلمے خلیل زاد کے عمران خان کے حق میں بیانات سے امریکہ کی لاتعلقی

ان کا کہنا تھا کہ یہ بیان ایک بڑی سیاسی جماعت کے لیڈر کیخلاف تشدد کو ہوا دینے کے مترادف ہے،وزیراعظم کو اپنے وزیر کے بیان سے خود کو الگ کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ زہنیت پاکستان کے غیر فعال ہونے کی ایک بڑی وجہ ہے، یہ چیز ملک کو مزید بحرانوں میں دھکیلے گی۔


متعلقہ خبریں