شازیہ مری نے کابینہ اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا


اسلام آباد: وفاقی وزیر شازیہ مری نے بیگ اور موبائل دروازے پر جمع کرانے سے انکار کرتے ہوئے کابینہ اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما اور وفاقی وزیر شازیہ مری کابینہ اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچیں تو کمیٹی روم کے باہر سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں بیگ اجلاس میں لے جانے سے منع کیا تو انہوں نے انکار کر دیا۔

شازیہ مری نے سیکیورٹی اہلکاروں کو کہا کہ وزیر اعظم کو بتا دیں اور میری غیر حاضری لگا دیں۔

شازیہ مری واپس جانے لگیں تو سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں بلایا لیکن انہوں نے واپس آنے سے انکار کردیا اور وہاں سے چلی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت خوفزدہ ہے، نہیں چاہتی کوئی ادارہ آزاد رہے، فواد چودھری

واضح رہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے عدالتی اصلاحات کے حوالے سے مجوزہ قانون کی منظوری کے لیے اجلاس طلب کیا گیا تھا جس میں چیف جسٹس کے اختیارات کم کرنے کے قانونی مسودے کی منظوری دی گئی۔


متعلقہ خبریں