سائنسدانوں کا بڑا کارنامہ ، پاکستان میں ادرک کی کاشت ممکن


لاہور: ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے سائنسدانوں نے ملک میں قابل کاشت ادرک کی نئی قسم تیار کرلی ہے جس کی کاشت کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔

مقامی طور پر ادرک کی کاشت سے درآمد پر خرچ کئے جانے والے کثیر زرمبادلہ کی بچت ہو گی۔

شعبہ سبزیاں کے سائنسدان ڈاکٹر عامر حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان سالانہ 90 ہزار ٹن ادرک درآمد کرتا ہے جس پر سالانہ سو ملین ڈالر کی کثیر رقم خرچ ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا موسم ادرک کے لئے موزوں نہیں ہے اس پر تحقیق کا عمل جاری تھا، اب سائنسدانوں کی کاوشوں کی بدولت ادرک کی ایسی قسم تیار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے جس کو ناموافق موسم کے باوجود کاشت کیا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ادرک پاکستان کے پوٹھوہار ریجن میں قابل کاشت ہے اور اس ریجن میں ادرک کی کاشت کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر عامر حسین کا کہنا تھا کہ ادرک کی مقامی سطح پر کامیاب پیداوار سے فی ایکڑ پندرہ لاکھ روپے تک آمدنی حاصل کی جا سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں