انتخابات ملتوی کیس، اٹارنی جنرل کی وزیراعظم سے اہم مشاورت

وزیر اعظم (prime minister)

اسلام آباد:اٹارنی جنرل منصور عثمان وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد سپریم کورٹ پہنچ گئے، اس سے قبل وزیراعظم کی سپریم کورٹ آمد بارے امکان ظاہر کیا گیاتھا۔

اٹارنی جنرل منصورعثمان سے وزیراعظم کی اہم مشاورت ہوئی، جس کے بعد اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزیر اعظم کاعدالت آنے کا ارادہ تھا لیکن اب وہ نہیں آئیں گے۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے وفاقی کابینہ کے اراکین کو ساڑھے گیارہ بجے سپریم کورٹ پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

سپریم کورٹ آج انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست پردوبارہ سماعت کرے گی، چیف جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ درخواست کی سماعت کرے گا۔

اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان آج سپریم کورٹ میں اپنے دلائل جاری رکھیں گے، الیکشن کمیشن کے وکیل کی جانب سے بھی سپریم کورٹ میں موقف پیش کیاجائیگا۔


متعلقہ خبریں