لاہور ہائی کورٹ کی شہبازگل کو امریکہ جانے کی اجازت

شہباز گل کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ میڈیکل بورڈ کو موصول

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کو 4 ہفتوں کے لیے امریکہ جانے کی اجازت دینے کے ساتھ وفاقی حکومت سے جواب بھی طلب کر لیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں شہبازگل کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ نے سماعت کی۔

عدالت نے شہبازگل کو 4 ہفتوں کے لیے امریکہ جانے کی اجازت دے دی اور ان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے پر وفاقی حکومت سے جواب بھی مانگ لیا ہے۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت درخواست گزار کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا؟ ایسی کیاصورتحال ہوتی ہے جس پر نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ ہوتا ہے؟درخواست گزار کا کیس کس کیٹیگری میں فعال کرتا ہے؟

وفاقی حکومت کے وکیل کا کہنا تھا کہ شہباز گل کے خلاف اسلام آباد میں مقدمات درج ہیں،کمشنر اسلام آباد کی استدعا پر شہباز گل کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا،یہ معاملہ اسلام آباد کا ہے عدالت کو سماعت کا اختیار نہیں، کابینہ کی آئندہ میٹنگ میں یہ معاملہ زیر بحث آئے گا۔


متعلقہ خبریں