مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے عید سے قبل اہم اعلان کر دیا


پشاور: خیبر پختونخوا میں نجی طور پر رویت ہلال کمیٹی چلانے والے مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے صدقہ فطر کی رقم بارے اعلان کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ صدقہ فطر کے لئے چار اجناس گندم، جو، کھجور اور کشمش میں سے کسی ایک کی مارکیٹ قیمت ادا کرنا ضروری ہے۔

گندم کی دو کلو احتیاطاً پر صدقہ فطر کی مقدار300 روپے فی کس ہو گی، جو پر صدقہ فطر 600 روپے فی کس ہوگی جس کی مقدار ساڑھے تین کلو ہو گی۔

کھجور ساڑھے تین کلو، صدقہ فطر 1800 روپے ہو گا، کشمکش کی کم از کم مقدار ساڑھے تین کلو اور قیمت 5500 روپے بنے گی۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں اعلان عام کرتے ہوئے کہا کہ فطرانہ (سرسایہ) کی ادائیگی کے لئے رمضان المبارک کے آخری ایام کا انتظار نہ کریں۔

آج سے فطرانہ کی ادائیگی شروع کریں تاکہ حاجت مند اسی رقم سے بروقت استفادہ حاصل کرکے عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل معروف عالم دین اور رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے صدقہ فطر بارے اعلان کیا تھا۔

مفتی منیب الرحمٰن کے مطابق فطرہ کی مقدار دو کلو چکی والے آٹے کے برابر ہو گی جو کہ 320 روپے بنتی ہے۔جَو کے حساب سے فطرہ اور فدیہ چارکلوہو گا جس کی مقدار 480روپے ہو گی۔ کھجور پر صدقہ فطر چار کلو ہوگا اورایک روزے کا فدیہ 2800روپے ہوگا۔

درجہ اول  کی کشمش کے حساب سے چار کلوفطرہ اور ایک روزیکا فدیہ 6ہزار400روپے ہوگا۔کشمش درجہ دوم پر 4کلوفطرہ اور ایک روزے کا فدیہ 4ہزار800روپے ہوگا

مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ روزہ توڑنے کاکفارہ 60مساکین کو2وقت کا کھانا کھلانا ہے۔


متعلقہ خبریں