ملک میں لیڈر شپ کا فقدان ہے، شاہد خاقان عباسی


اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت لیڈر شپ کا فقدان ہے۔

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے ہم نیوز کے پروگرام “پاور پالیٹکس ود عادل عباسی” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ تبدیل کرنے کا اعلان کیا۔ ایک آئینی ادارے نے کچھ وجوہات کی بنیاد پر انتخابات کی تاریخ تبدیل کی۔

انہوں نے کہا کہ جو رانا تنویر نے کہا میں اس کی تائید نہیں کرسکتا جبکہ عمران خان نے کئی بار شہباز شریف کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے اور گزشتہ حکومت میں پارلیمان کے اندر جو کچھ ہوتا رہا وہ سب کے سامنے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہو گیا

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کئی سالوں سے ایک جیسے ہی بینچ بنائے جا رہے ہیں اور جب بھی ملک میں انتشار ہوا جمہوریت کو خطرہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت لیڈر شپ کا فقدان ہے اور پاکستان کی سیاسی جماعتوں کی لیڈر شپ کو اب ذمہ داری لینا پڑے گی۔


متعلقہ خبریں