وسیم اکرم کریں گے عید کا مزہ دوبالا


وسیم اکرم کی پہلی فلم ’’منی بیک گارنٹی‘‘ عید الفطر پر ریلیز ہونے جارہی ہے۔

یہ ایک ایکشن کامیڈی فلم ہے جس کی ہدایت کاری اور تحریر فیصل قریشی نے کی ہے۔

فلم میں پاکستانی کرکٹ لیجنڈ وسیم اکرم پہلی بار سینما کے پردے پر ںطر آئیں گے جبکہ ان کی اہلیہ شنیرا اکرم بھی ان کےساتھ نظر آئیں گی۔

دیگر فنکاروں میں فواد خان، حنا دلپزیر، علی سفینہ ، شایان خان، میکال ذوالفقار، گوہر رشید، اور جان ریمبو شامل ہیں

فلم 22 مئی 2020 کو ریلیز ہونا تھی تاہم کورونا کی وجہ سے فلم کی ریلیز ملتوی کی گئی ۔ اب یہ فلم 21 اپریل 2023 کو عید الفطر کے موقع دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی ہے۔

فلم کی بیشترشوٹنگ کراچی میں کی گئی ہے جبکہ کچھ حصہ تھائی لینڈ میں بھی فلمایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں