یقین کریں! پی آئی اے کےسارے پائلٹس ادارہ چھوڑنا چاہتے ہیں، ڈی جی سی اے اے

سپریم کورٹ، پی آئی اے کو نئی بھرتیوں کی اجازت مل گئی

اسلام آباد: پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کے سارے پائلٹس ادارہ چھوڑنا چاہتے ہیں، یہ حیران کن انکشاف ڈی جی سول ایوی ایشن (سی اے اے) نے کیا ہے۔

پی آئی اے ملازمین کیلئے 22 ہزار 600 مفت ٹکٹیں

ڈی جی سی اے اے نے یہ انکشاف سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کے اجلاس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پائلٹس کی تنخواہوں پر تقریباً 35 ٹیکسز لگا دیے گئے ہیں۔

انہوں نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پائلٹس کے فلائنگ آورز پر بھی ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔

پی آئی اے: جعلی ڈگری پر 819 اور1000 گھوسٹ ملازمین کو نکالا گیا، غلام سرور

ڈی جی سی اے اے نے قائمہ کمیٹی کے اراکین سے کہا کہ اکثر فلائٹس کی منسوخی کا آپ سنتے ہیں تو وہ اسی وجہ سے ہوتی ہے۔


متعلقہ خبریں