عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ آگیا، ایران جیت گیا، امریکہ کو ہرجانہ ادا کرنیکا حکم

عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ آگیا، ایران جیت گیا، امریکہ کو ہرجانہ ادا کرنیکا حکم

دی ہیگ: عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے امریکہ اور ایران کے درمیان منجمد اثاثوں کی بابت دائر مقدمے میں فیصلہ سناتے ہوئے امریکہ کو حکم دیا ہے کہ وہ ایران کو ہرجانہ ادا کرے البتہ رقم کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔

امریکہ ایران سے غیر مشروط بات چیت کیلیے تیار

آئی سی جے نے اپنے فیصلے میں واضح طور پر کہا ہے کہ امریکہ نے ایرانی اثاثے منجمد کرکے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

واضح رہے کہ دی ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف نے ایران کے اس دعوے پر فیصلہ سنایا ہے کہ امریکا نے عدالتوں کوغیر قانونی طور پر ایرانی کمپنیوں کے اثاثے منجمد کرنے کا اختیاردیا تھا۔

شام میں امریکی ڈرون حملہ، ایران خبردار رہے، امریکی صدر

ایران نے آئی سی جے میں واشنگٹن کے خلاف مقدمہ 2016 میں 1955 میں طے شدہ دوستی معاہدے کی مبینہ خلاف ورزی پردائر کیا تھا۔

آئی سی جے کے جج نے ایران کے اس دعوے پر فیصلہ سنایا ہے کہ امریکہ نے عدالتوں کوغیر قانونی طور پر ایرانی کمپنیوں کے اثاثے منجمد کرنے کا اختیاردیا تھا جس کے تحت امریکہ میں ایران کے مرکزی بینک کی 1.75 ارب ڈالرزکی خطیررقم  ضبط کرلی گئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصلہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے کہ جب دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

امریکہ ایران مذاکرات کے بعد جوہری معاہدے کی بحالی کے امکانات مزید خراب، امریکی اہلکار

یاد رہے کہ ایران اور بڑی عالمی طاقتوں کے درمیان 2015 میں طے شدہ جوہری معاہدے کو بحال کرنے کی کوششیں تعطل کا شکار ہیں جب کہ روس کی جانب سے یوکرین کے خلاف ایرانی ڈرونز کے استعمال کی اطلاعات کے بعد تعلقات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔

اقوام متحدہ کی سب سے بڑی عدالت آئی سی جے کے پاس اپنے فیصلوں پر عمل درآمد کرنے کا کوئی بھی ذریعہ نہیں ہے۔

’امریکہ ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں لگوانے کا اہل نہیں رہا‘

ماضی میں امریکہ اور ایران سمیت دیگر چند ممالک نے آئی سی جے کے فیصلوں کو یکسر نظر انداز کیا اور ان پر عمل درآمد بھی نہیں کیا۔


متعلقہ خبریں