بھارت سپرپاور کی حیثیت سے کرکٹ چلا رہا ہے، عمران خان

میں اور بشریٰ بیگم کل اسلام آباد جائیں گے، خدشہ ہے کہ ہمیں گرفتار کر لیا جائے، عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت ایک سپر پاورکی حیثیت سے کرکٹ کو چلا رہا ہے،بھارت فیصلہ کرتا ہے کہ کس کو کھیلنا چاہیے کس کو نہیں کھیلنا چاہیے۔

ٹائمز ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارتی رویے میں تکبر پایا جاتا ہے، بھارت کے پاس ریونیو پیدا کرنے کی دوسرے ممالک سے کہیں زیادہ صلاحیت موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات کی وجہ سے پاکستانی کھلاڑی آئی پی ایل میں نہیں ہیں، ان کا کہنا تھا کہ یہ میرے لئے حیران کن ہے کہ بھارت نے پاکستانی کھلاڑیوں کو باہر رکھا ہوا ہے، یہ ان کا تکبر ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اب پاکستان کے پاس بھی اچھی کوالٹی کی سپر لیگ ہے،غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل کھیلنے پاکستان آتے ہیں، انہوں نے کہا کہ بہت اچھے پاکستانی نوجوان کرکٹر سامنے آ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب میں نے انگلینڈ میں کیرئیر کا آغاز کیا تو کرکٹ میں نسل پرستی عام تھی لیکن اب وہ بات نہیں رہی۔


متعلقہ خبریں