بنچ سکڑتا جا رہا ہے،خواجہ آصف، اب فل کورٹ لازم ہو گیا، عطاتارڑ


سپریم کورت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ فل کورٹ کا مطالبہ کیا تھا بینچ  سکڑ کر تین پر آ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک  جج کی معذرت سے بینچ  پھر ٹوٹ گیا، لگتا ہے اب ایک بار پھر نیا بینچ بنے گا، ایک بات صاف ہے اعتماد کا فقدان ہے ،آج عدلیہ کا اعتماد متزلزل ہو رہا ہے۔

مسلم لیگ ن اور وزیراعظم کے معاون خصوصی کے رہنما عطا تارڑ نے بھی سپریم کورٹ کے باہر گفتگو میں کہا کہ فل کورٹ کی تشکیل اب لازم ہوگئی ہے، سپریم کورٹ کے اندر سے بینچزکی تشکیل اور184/3 سے متعلق آوازیں اٹھ رہیں ، موجودہ حالات میں فوری طورپرفل کورٹ تشکیل دیا جانا چاہیے،یہ بینچ سماعت کرے گا تو تنازعات میں مزید اضافہ ہوگا،اس بینچ کے ریمارکس اور فیصلے کی کوئی اہمیت نہیں ہوگی،آئین میں علیحدہ علیحدہ ہونے کی گنجائش نہیں، سپریم کورٹ کے فیصلوں پر پوری قوم انحصار کرتی ہے،مشاورت کے بعد فل کورٹ بنتا تو قوم  فیصلے کو مان لیتی، بطور چیف جسٹس آپ کورٹ کے معاملات حل کریں، ،اگر فل کورٹ نہ بنا تو تنازعہ مزید بڑھے گا،چاہتے ہیں معاملہ حل ہو، ملک میں آئنیی بحران چل رہاہے ،آئینی بحران کا حل ضروری ہے۔


متعلقہ خبریں