رمضان میں پاکستان کے لیے اچھی خبریں آئیں گی، اسحاق ڈار


وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ رمضان میں پاکستان کے لیے اچھی خبریں آئیں گی۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ دنیا کے لیے یہ سرپرائز ہے کہ پاکستان سری لنکا نہیں بنا۔ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا کیونکہ اس نے تمام ادائیگیاں بروقت کی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چند ماہ پہلے ملک ڈیفالٹ کے خطرے والی فہرست میں تھا لیکن بزنس کمیونٹی، انڈسٹری اور دیگر کی کاوشوں سے بہت بہتری آ چکی، اللہ کے فضل و کرم سے ملک کو آگے لے کر جائیں گے، اگر ہم مل کام کریں گے تو پاکستان ٹیک آف کر سکتا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اسحاق ڈار کا بڑا اعلان

انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ 30 جون تک 12 ارب ڈالر پر لانے کی کوشش ہے، ملک ترقی کرے گا اور خسارے پر بھی قابو پائیں گے، 8 ماہ کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 4 ارب ڈالر سے کم ہے۔

آئی ایم ایف سے معاہدے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ مالیاتی فنڈ کی تمام پیشگی شرائط پوری کر چکے ہیں، ہمیں آئی ایم ایف کے بغیر رہنا سیکھنا ہوگا، آئی ایم ایف پروگرام جلد سائن ہو جائے گا اور بورڈ میٹنگ بھی ہوگی۔


متعلقہ خبریں