پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور: پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کر دی گئی۔

پنجاب بیوروکریسی میں متعدد افسران کی تقرریاں اور تبادلے کر دیئے گئے۔ طیب فرید کو ایم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے عہدے سے ہٹا کر عامر عقیق خان کو ایم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی تعینات کر دیا گیا۔

آصف طفیل کو ڈی جی پنجاب اسپورٹس، مدثر ریاض کو ڈی جی چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور سہیل علی خان کو ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن انچارج اطلاعات و نشریات تعینات کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سب متفق ہیں انتخابات سے متعلق کیس پر فل کورٹ بنایا جائے،نوازشریف

ندا اظہر کو ڈائریکٹر ایڈمن پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ اور عمران علی کو ایڈیشنل ڈی جی ہیڈ کوارٹر ایل ڈی اے تعینات کردیا گیا جبکہ سید منور عباس بخاری کو ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ ایل ڈی اے تعینات کر دیا گیا ہے۔

ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ صفی اللہ گوندل کا ایل ڈی اے سے پی ایچ اے تبادلہ کر دیا گیا اور ان کی جگہ سید منور بخاری کو ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ ایل ڈی اے تعینات کر دیا گیا۔ ڈپٹی سیکرٹری چیف منسٹر آفس عمران علی کو ایڈیشنل ڈی جی ہیڈ کوارٹرز تعینات کر دیا گیا۔


متعلقہ خبریں