کویت کے رہائشی ہزاروں افراد کی دیگر ممالک میں پناہ کی درخواست


کویت سٹی: کویت کے رہائشی 5 ہزار سے زائد افراد نے دیگر ممالک میں پناہ کے لیے درخواستیں دے دیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کویت کے تھنک ٹینک عرب خلیج مرکز برائے تعلیم و تحقیق کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کویت سے دیگر ممالک کو پناہ کی درخواست دینے والے زیادہ تر افراد بدو ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پناہ کے لیے درخواست دینے والوں میں ایتھوپیا، پاکستان، افغانستان، اریٹریا اور لبنان کے شہری شامل ہیں جبکہ کویت میں ایک لاکھ 20 ہزار کے قریب بدو رہتے ہیں۔

کویت سے دیگر ممالک میں پناہ کے لیے درخواستیں دینے والوں نے کینیڈا، فرانس، جرمنی، امریکہ سمیت دیگر ممالک میں رہائش کو ترجیح دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرسی پر جھگڑا، آفسر ورکر نے ساتھی کو گولی مار دی

واضح رہے کہ 2022 میں 254 کویت میں رہائش پذیر افراد نے یورپی ممالک میں پناہ کی درخواستیں دیں جبکہ اس سے قبل بھی کویت سے دیگر ممالک کو پناہ کی درخواستیں بھجوائی جاتی رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کویت کے رہائشی 62 فیصد افراد کی پناہ کی درخواستیں مسترد کی جا چکی ہیں۔


متعلقہ خبریں