سعودیہ نے شہریوں کو 2 ممالک کے سفر سے روک دیا


ریاض: سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو افریقہ کے 2 ممالک کا سفر کرنے سے روک دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو افریقی ملک گنی اور تنزانیہ کے سفر سے روکا ہے جہاں ماربرگ وائرس کی وبا کے تیزی سے پھیل رہی ہے۔

سعودی حکام کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ شہری افریقہ کے ان 2 ممالک میں بیماری کے قابو پائے جانے تک وہاں کا سفر نہ کریں۔

سعودی عرب نے گنی اور تنزایہ میں پہلے سے موجود شہریوں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ مقامی حکام کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائنز پر عمل کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ریڈیو اسٹیشن خصوصی لوری نشر کرنے لگے

واضح رہے کہ افریقہ میں ماربرگ وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور وہاں اس وائرس سے اب تک 9 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس میں سے 5 افراد کا تعلق تنزانیہ سے ہے۔

تیزی سے پھیلنے والے ماربرگ وائرس کی علامات میں شدید بخار، خون کا بہنا اور اعضا کا خراب ہونا شامل ہے یہ وائرس ایبولا سے ملتان جلتا ہے۔


متعلقہ خبریں