تینوں ججز نے ایسے فیصلے دئیے ہیں جو ن لیگ کے خلاف ہیں، رانا ثنا اللہ

Rana Sanaullah

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے الیکشن ملتوی کیس میں تینوں ججز کا ایک طویل ریکارڈ رہا ہے جس میں ایسے فیصلے دئیے گئے ہیں جو مسلم لیگ ن کے خلاف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور سپریم کورٹ کے دیگر دو ججوں کے خلاف ریفرنس زیر غور ہیں تاہم  تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا، لیکن یہ فیصلہ ہو سکتا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ ماضی میں ایک فیصلہ آرٹیکل 63 سے متعلق ہے جیسے ہر فرد نے آئین کو دوبارہ لکھنے کے مترادف قرار دیا، بظاہر ایسے معلوم ہو رہا ہے کہ یہ جج الیکشن کے التوا کے معاملے کو ’خود نمٹانے‘ پر بضد ہیں، ان ججوں نے فل کورٹ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اکثریتی ججوں کی بات کو بھی تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔


متعلقہ خبریں