عدالت کا حکم نہ ماننے والے آرٹیکل 6 کی زد میں ہیں، فواد چوہدری


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کہتے ہیں پاکستان کے آئین اور قانون میں عدالتوں  کے بائیکاٹ کاکوئی تصور نہیں، اگر یہ آئینی ادارے کو نہیں مانتے تو پھرکس کو مانتے ہیں ؟ یوسف رضاگیلانی  کو بھی عدالتوں کاحکم نہ ماننے کے بعد گھر جانا پڑا،اگر عدالت کے احکامات پر عمل درآمد نہیں کریں گے تو انہیں بھی گھرجانا پڑے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ یہ اگر سپریم کورٹ کے حکم کو نہیں مانتے تواس کا مطلب ہے کہ آرٹیکل 6 کی زد میں ہیں، پاکستان کے آئینی ادارے کو نہ ماننا ایسا ہے کہ آپ پاکستان کے آئین کو توڑ رہے ہیں، اگر ملک کا وزیراعظم  کہتا ہے کہ میں عدلیہ  کو نہیں مانتا تو وہ آئین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، یوسف رضا گیلانی کو بھی سزا ہوئی تھی توہین عدالت میں اور وہ گھر چلے گئے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شہباز شریف نے جو بیان دیا ہے اس پر ان کو سزا ہو گی اور یہ گھر جائیں گے،اور اگر یہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو نہیں مانیں گے تو وزیر اعظم کو اس کی قیمت دینی پڑے گی۔


متعلقہ خبریں