چینی سفارت خانہ لاش کے معاملے پر تاحال خاموش


اسلام آباد: چینی سفارت خانہ اب تک اسلام آباد پولیس کو سفارت کار کی 12 روز پرانی لاش ملنے کے واقعہ کا کوئی جواب نہیں دے سکا۔

پولیس کے مطابق مقتول چینی سفارت کار پاکستان میں کنسٹرکشن انجینئر کے فرائض انجام دے رہا تھا۔

پولیس کے مطابق سفارت خانے میں داخلے کے لیے وزارت داخلہ اور خارجہ کو آگاہ کردیا گیا ہے تا ہم اجازت ملنے پر سی آئی اے ہومی سائیڈ یونٹ کی ٹیم حادثے کی جگہ جائے گی۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاش کی شناخت چینی سفارت خانے کے انجینیر گیئون چن (Giaon chin ) کے نام سے ہوئی ہے، پیر کی دوپہر سفارت خانے کے اہلکاروں  نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے  پمز اسپتال منتقل کر دیا تھا تا ہم ابھی تک موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔


متعلقہ خبریں