انتخابات 2018: الیکشن کمیشن میں اسکروٹنی سیل قائم


اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے اسکروٹنی سیل قائم کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چاروں صوبوں کے نامزدگی فارم وصولی کے لیے بھی الگ ڈیسک قائم کردیا گیا ہے جس میں ایف آئی اے، نادرا، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کے نمائندے شامل ہیں، ریٹرننگ افسران فیکس کے ذریعے کاغذات نامزدگی مذکورہ ڈیسک کو بھجوائیں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے اور پیر کے روز ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے سینکڑوں متوقع امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے۔

لاہور ہائی کورٹ نے گزشتہ ہفتے انتخابی کمیشن کو نئے نامزدگی فارم جاری اور وصول کرنے سے روک دیا تھا اور حکم دیا تھا کہ فارم نئے سرے سے ترتیب دیے جائیں تا ہم سپریم کورٹ نے اس فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا اور الیکشن کمیشن کو نامزدگی فارم کے اجرا اور وصولیاں شروع کرنے کی ہدایت کی تھی۔


متعلقہ خبریں