موٹے ریسکیو اہلکاروں کی شامت، وزن کم کرنے کا الٹی میٹم


لاہور: اب پنجاب ریسکیو میں کام کرنے کے لیے دبلا پتلا ہونا شرط ہے ورنہ نوکری نہیں ملے گی اور اگر وزن  ہوا زیادہ  تو نوکری سے ہاتھ بھی دھونے پڑسکتے ہیں کیونکہ موٹاپے کا شکار ریسکیو اہلکاروں کو ڈی جی ریسکیو پنجاب  نے حتمی الٹی میٹم دے دیا ہے۔

ترجمان ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر کے مطابق صوبے بھر میں کل 12500 ریسکیو اہلکاروں میں سے 100 کے قریب افسر اور اہلکار موٹاپے کا شکار پائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر ریسکیو سروس کی کارکردگی اچھی ہے لیکن چند موٹے افسر اور اہلکار جب خود کو ریسکیو نہیں کرسکتے تو دوسروں کو کیا ریسکیو کریں گے؟

انہوں نے زائد وزن کا شکار ریسکیو اہلکاروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ 30 جون تک خود کو جسمانی طور پر فٹ کرلیں وگرنہ محکمانہ کارروائی ہوگی کیونکہ صرف چاق و چوبند ریسکیو اہلکار ہی زندگیاں بچانے کے لئے فٹ ہیں اس لیے موٹاپے کا شکار ریسکیورز کو آخری موقع دے رہے ہیں، خود کو معینہ مدت میں فٹ کر لیں۔


متعلقہ خبریں