تحریک انصاف نے لاہور فتح کرنے کی تیاریاں مکمل کر لیں


لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے لاہور سے انتخاب لـڑنے کے لئے اپنے امیدواروں کا انتخاب کر لیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ‏حلقہ این اے 123 سے مہر واجد، این اے 124 سے ولید اقبال، 125 سے ڈاکٹر یاسمین راشد اور حلقہ این اے 126 سے حماد اظہر امیدوار ہوں گے، اسی طرح حلقہ این اے 127 سے جمشید اقبال، این اے 128 سے اعجاز ڈیال اور حلقہ این اے 129 سے علیم خان انتخاب  لڑیں گے۔

تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شفقت محمود کو این اے 130 سے میدان میں اتارا جائے گا اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان این اے 131 سے انتخابات میں حصہ لیں گے، حلقہ این اے 132 سے منشا سندھو، حلقہ این اے 133 سے اعجاز چوہدری ،این اے 134 سے ظہیر عباس کھوکھر اور این اے 135 سے کرامت کھوکھر میدان میں اتریں گے، اسی طرح حلقہ این اے 136 سے خالد گجر کو ٹکٹ ملے گا۔

پارٹی ذرائع  کے مطابق  شاہ محمود قریشی پنجاب کی صوبائی نشست کے لئے لاہور کے حلقہ پی پی  158 یا 162 سے الیکشن لڑیں گے۔

تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حامد خان کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں