رافیل نڈال اور ماریہ شراپووا فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں

رافیل نڈال اور ماریہ شراپووا کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے | urduhumnews.wpengine.com

پیرس: عالمی نمبر ون رافیل نڈال نے میكسی میلین مارٹیرر کو شکست دے کر فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

خواتین مقابلوں میں سرینا ولیمز چوٹ لگنے کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئیں۔

سرینا ولیمز کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد ماریہ شراپووا بغیر مقابلے کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔

دس بار فرنچ اوپن ٹورنامنٹ کے فاتح اوردفاعی چیمپیئن رافیل نڈال کا مقابلہ کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن کے ڈیاگو شاوٹزمین کریں گے۔

ڈیاگو شاوٹزمین نے جنوبی افریقہ کے عالمی نمبر سات کیون اینڈرسن کو شکست دے کر پہلی بار کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

کوارٹر فائنل مقابلوں میں عالمی نمبر چھ کھلاڑی جوآن مارٹن ڈیل پوٹرو اور کروشین کھلاڑی مارین سیلک بھی پہنچنے میں کامیاب رہے۔

خواتین کی عالمی نمبرون رومانین کھلاڑی سیمونا ہیلپ نے بیلجئیم کی الیس مارٹنز کو باآسانی ہرا کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

جرمن ٹینس اسٹار انجلیک کاربرنے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے لیے فرانسیسی کھلاڑی کیرولینا گراسیا کو مات دی تھی۔

فرنچ اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل مقابلے پانچ اور چھ جون کو ہوں گے۔


متعلقہ خبریں