فیفا ورلڈ کپ 2018: روس میں تیاریاں عروج پر

فیفا ورلڈ کپ 2018: روس میں تیاریاں عروج پر | urduhumnews.wpengine.com

ماسکو: فٹ بال ورلڈ کپ شروع ہونے میں دس سے بھی کم دن باقی رہ گئے ہیں اور میزبان ملک روس میں تیاریاں عروج پر ہیں، فٹ بال شائقینورلڈ کپ کے میچز دیکھنے کے لیے مختلف ممالک سے روس کا رخ کر رہے ہیں۔

ورلڈ کپ 2018 کا پہلا میچ میزبان روس اور سعوی عرب کے مابین لوژنکی اسٹڈیم میں کھیلا جائے گا۔ لوژنکی اولمپک کمپلیکس روس کا سب سے بڑا اور قدیم اسٹیڈیم ہے۔

روس کے دارالحکومت میں واقع لوژنکی اسٹڈیم 1955 سے 1956 کے درمیان تعمیر کیا گیا تھا۔ اسٹڈیم میں 81 ہزار لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

ورلڈ کپ کے تمام میچز روس کے مغربی شہروں میں کھیلے جائیں گے۔ ان شہروں میں یلنن گراڈ، قازان، کراسنوڈار، ماسکو، سینٹ پیٹرزبرگ، سمارا، سارانسک شامل ہیں۔

تقریب ایک ماہ تک جاری رہنے والے فٹ بال ورلڈکپ میں 32 ٹیمیں قسمت آزمائی کریں گے۔ ایونٹ کے دوران 64 میچز کھیلے جائیں گے۔

پاناما اورآئس لینڈ کی ٹیمیں پہلی بار ورلڈ کپ ایونٹ کا حصہ ہوں گی۔ آئس لینڈ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والا دنیا کا سب سے چھوٹا ترین ملک ہے۔

برازیل واحد ملک ہے جس نے اب تک کے تمام فٹ بال ورلڈ کپ مقابلوں میں شرکت کی ہے۔ سب سے زیادہ ورلڈ کپ ٹائٹل بھی برازیل کے پاس ہی ہیں۔


متعلقہ خبریں