360 ڈگری تصویریں اور ویڈیو بنانے والا نیا کیمرہ

360 ڈگری تصویریں اور ویڈیو بنانے والا نیا کیمرہ | urduhumnews.wpengine.com

ورجینیا: امریکی کمپنی نے لیونا نامی جیبی سائز کا کیمرہ متعارف کرایا ہے جو 360 ڈگری تصویریں اور ویڈیو بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دنیا کے سب سے چھوٹے 360 ڈگری کیمرہ لیونا کا ڈیزائن ایک گیند جیسا ہے۔ اسنوکر بال کی شکل کا یہ کیمرہ 360 ڈگری گھوم کر تصویر لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

لیونا کی ایجاد سے قبل 360 ڈگری ویڈیو شوٹ کرنے کے لیے بہت بڑے اور مہنگے کیمروں کی مدد لی جاتی تھی۔

لیونا ایک اسنوکر بال کی مانند وزن میں بہت ہلکا اور سائز میں 2.5 انچ کا ہے۔ جدید کیمرے میں دو لینز موجود ہیں جس کی ریزولوشن 4096x 2160  (چار کے)  ہے۔

کیمرے سے تصویر لینے کے لیے ایک کلک اور ویڈیو بنانے کے لیے دو کلک کی ضرورت ہوتی ہے۔ تین بار کلک کرنے سے کیمرہ بند ہوجاتا ہے۔

لیونا کیمرے میں موجود وائی فائی کے ذریعے تصاویر اور ویڈیو کو باآسانی کسی بھی ڈیوائس میں منتقل کیا جاسکے گا۔

کیمرے کو ڈرون کی مدد سے اڑایا بھی جاسکتا ہے۔ اس میں موجود اندرونی مقناطیس کی مدد سے اسے کسی بھی لوہے کے اسٹینڈ کے ساتھ لگایا جا سکتا ہے۔

جدید کیمرہ کو پانی میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ تصویر لیتے ہوئے یہ جگہ اور تاریخ محفوظ رکھنا نہیں بھولتا ہے۔

360 ڈگری تصویریں اور ویڈیو بنانے والا یہ نیا کیمرہ 299 ڈالر یا ساڑھے 34 ہزار روپے قیمت کے عوض مارکیٹ میں دستیاب ہے۔


متعلقہ خبریں