چیف جسٹس کا پمز اسپتال کا ہنگامی دورہ

چیف جسٹس نے ڈیمز کی تعمیر کیلئے 10 لاکھ روپے جمع کرا دیے ھ| urduhumnews.wpengine.com

فوٹو: فائل


لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے جسٹس مظہرعالم  خیل اورجسٹس سردار طارق کے ہمراہ پمز اسپتال کا ہنگامی دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے اسپتال کے شعبہ امراض قلب، گائنی وارڈ اور شعبہ حادثات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انتظامیہ نے انہیں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات سے آگاہ کیا۔

مریضوں کی عیادت کے دوران چیف جسٹس نے انتظامیہ سے استفسار کیا کہ اسپتال میں بستر اتنے کم کیوں ہیں؟

انہوں نے مریضوں کو بتایا کہ میں پمز اہسپتال کی بہتری کے لئے کام کر رہا ہوں، میں آپ کے لیے آیا ہوں مجھے بتائیں کہ کیا یہاں ڈائیلائسز کا علاج فری ہوتا ہے۔

چیف جسٹس نے مریضوں کو یقین دہانی کرائی کہ حالات بہت جلد بہتر ہو جائیں گے۔


متعلقہ خبریں