ن لیگ نے ای میل کے ذریعہ رابطہ کیا، وکیل ریحام خان


اسلام آباد: عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کے وکیل یاسر لطیف ہمدانی کا کہنا ہے کہ ان کی موکلہ ریحام خان نے ن لیگ کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

ہم نیوز کے پروگرام ’صبح سے آگے‘ میں ریحام خان کی متنازعہ کتاب کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ میری موکلہ سے ای میل کے ذریعے رابطے کی کوشش ضرور کی گئی تھی مگر انہوں نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ریحام خان کی کتاب کا حصہ ظاہر کرکے جومواد سوشل  میڈیا پر گردش کر رہا ہے اس میں بے تحاشہ غلطیاں موجود ہیں، جیسے کہ اس میں پاکستان کے اسپیلنگ غلط لکھے تھے اور خان کو بھی خام لکھا ہوا تھا۔ ابھی یہ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ مواد واقعی کتاب کا حصہ ہے یا نہیں۔

یہ بھی دیکھیں: ریحام خان کی کتاب کی کہانی منظرعام پر آگئی

ریحام خان کے وکیل یاسر لطیف کا مزید کہنا تھا کہ میری موکلہ ایک خاتون اور پاکستانی شہری ہیں اور اس ناطے وہ اپنی طرف کی کہانی بیان کرنے کا حق رکھتی ہیں۔ جس قسم کا سلوک ان سے روا رکھا گیا ہے وہ اسے بیان کر سکتی ہیں۔

’صبح سے آگے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئین میں ایسی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے کہ کتاب شائع ہونے سے قبل ہی مصنف کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جا سکے۔

متعلقہ خبر: میری موجودگی میں بھی عمران کے بشری بی بی سے تعلقات تھے، ریحام خان

ریحام خان کی کتاب کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے ماہرقانون بیرسٹرحمزہ گلزارکا کہنا تھا کہ اگرمصنف اس عمل کی تردید نہیں کرتا کہ میں نے ایسا کچھ بھی لکھا ہے جو کسی کی ہتک عزت کا باعث بنے تو آئین پاکستان متاثرہ فرد کو قانونی چارہ جوئی کا حق فراہم کرتا ہے۔


متعلقہ خبریں