ن لیگ کے جاتے ہی پنجاب میں تفریحی ٹیکس کی وصولی شروع


لاہور: پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت ختم ہوتے ہی تفریحی ٹیکس کی وصولی شروع  کردی گئی ہے اور محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن نے سنیما گھروں کو تفریحی ٹیکس وصولی کیلئے نوٹس بھیج  دیے ہیں۔

یکم جولائی 2004 سے شوبز انڈسٹری کی بحالی کے لیے ٹیکس کی چھوٹ دی گئی تھی جس کی مدت 30 دسمبر 2016 کو ختم ہوگئی تھی لیکن پنجاب حکومت نے یکم جنوری 2017  کو محکمہ ایکسائز اینڈ  ٹیکسیشن کو ٹیکس وصولی سے روک دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ سال ٹیکس وصول نہ ہونے کی وجہ سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پنجاب کے سنیما گھروں سے فی ٹکٹ 65 روپے تفریحی ٹیکس وصول کیا جاتا تھا۔


متعلقہ خبریں