کیا آپ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کا استعمال کم کرنا چاہتے ہیں؟ 

کیا آپ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کا استعمال کم کرنا چاہتے ہیں؟ | urduhumnews.wpengine.com

کیلیفورنیا: سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے بڑھتے ہوئے استعمال کو کنٹرول کرنے کے لیے ایپل کمپنی نے اپنے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا ہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی سالانہ ’ورلڈ وائد ڈویلپرز کانفرنس‘ کا آغاز ہوگیا جس میں ایپل اپنی ڈیوائسز کے لیے نئے فیچرز متعارف کرا رہا ہے۔

کمپنی نے اسمارٹ فون کے ساتھ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے بڑھتے ہوئے استعمال کو کنٹرول کرنے کے لیے نئے فیچرز متعارف کراتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین یہ جان سکیں گے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر کتنا وقت صرف کیا۔

ایپل کمپنی کے مطابق ان کے نئے آئی فون اور آئی پیڈ میں ’ڈو ناٹ ڈسٹرب‘ نامی ایک آپشن موجود ہوگا۔ جس کے استعمال سے مخصوص وقت کے بعد فون کی روشنی کم ہوجایا کرے گی۔

نئے فیچر کی مدد سے ایپل کے کسٹمرز ایک ہفتے میں اپنی رپورٹ حاصل کرسکیں گے کہ ان کا کتنا وقت اسکرین کو دیکھتے ہوئے گزرا۔

صارفین ہر سوشل میڈیا ایپ کے لیے ایک خاص وقت بھی مقرر کرسکیں گے۔ مخصوص وقت گزرنے کے بعد ایپ کو مزید استعمال نہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔

’ورلڈ وائد ڈویلپرز کانفرنس‘ نامی ایونٹ میں ایپل واچ کے لیے ’واکی ٹاکی‘ کا نیا فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ جس میں وائس میسج کرنے کا آپشن بھی موجود ہے۔

جدید ٹیکنالوجی سے سجا ایپل کمپنی کا یہ ایونٹ چار سے آٹھ جون تک امریکی ریاست کیلیفورنیا میں جاری رہے گا۔


متعلقہ خبریں