’بیٹا آپ کو میں اپنا کلرک نہ رکھوں‘

ریحام خان نے عمران خان کو کپل شرما شو کی میزبانی کا مشورہ دے دیا

اسلام آباد: عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب میں کیا لکھا ہے کے بعد کس نے لکھی ہے پر بحث شروع ہوگئی ہے۔ ریحام خان نے لندن کے ایک پاکستانی صحافی کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگوں کو وہ کلرک بھی نہ رکھیں۔

لندن کے ایک پاکستانی صحافی نے دعویٰ کیا تھا کہ ریحام خان کی کتاب انہوں نے لکھی ہے۔

ریحام خان نے اپنے ٹویٹ میں کتاب لکھنے کے دعویدار صحافی کو بے وقوف قرار دیتے ہوئے لکھا کہ جن لوگوں کو انگلش میں میسج لکھنا نہیں آتا وہ میری کتاب لکھنے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔ بیٹا آپ کو میں اپنا کلرک نہ رکھوں۔

اس سے پہلے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے پریس کانفرنس کے دوران ریحام خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

پی ٹی آئی ترجمان نے کہا تھا کہ سوشل میڈیا پر شیرو بھی مشہور ہے اور ریحام خان بھی ہوگئی ہے، عمران خان سے معلق ہر چیز مشہور ہو جاتی ہے۔

انہوں نے ریحام خان پر نوازلیگ سے تعلقات کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کتاب اب کیوں لائی جارہی ہے۔ فواد چوہدری نے دھمکی دی تھی کہ ریحام خان نے 24 گھنٹے میں معافی نہ مانگی تو قانونی کارروائی کریں گے۔

تحریک انصاف کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سوشل میڈیا ونگ کے سیکرٹری ڈاکٹر ارسلان کا بیان بھی جاری کیا گیا تھا جس میں انہوں نے ریحام خان کوبیہودگی کی علامت قرار دیا تھا۔


متعلقہ خبریں