خیبرپختونخوا میں نگراں وزیراعلی نے حلف اٹھا لیا

خیبرپختونخوا میں نگراں وزیراعلی نے حلف اٹھا لیا | urduhumnews.wpengine.com

پشاور: پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبرپختونخوا میں نگراں وزیراعلی کی حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی جس میں گورنر ظفر اقبال جھگڑا نے نگراں وزیراعلی جسٹس (ر) دوست محمد خان سے حلف لیا۔

بدھ کے روز گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا میں منعقدہ تقریب کے دوران اعلی حکام بھی شریک رہے۔

قبل ازیں خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلی نے ہم نیوز سے غیررسمی ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہا تھا کہ ان پر بڑی ذمہ داری ڈالی گئی ہے، دعا ہے کہ خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل تک پہنچادوں۔

جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد کا کہنا تھا کہ بطور نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا میں شفاف انتخابات کرانا پہلی ترجیح ہوگی۔

نگراں وزیراعلی کا کہنا تھا کہ چاہتا ہوں فریضہ اس طرح انجام دوں کہ انتخابات پر کسی کواعتراض نہ ہو۔


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں