فیفا ورلڈ کپ 2018: رونالڈو ایک اور اعزاز اپنے نام کرنے کو بے تاب

 فیفا ورلڈ کپ 2018: رونالڈو ایک اور اعزاز اپنے نام کرنے کو بے تاب | urduhumnews.wpengine.com

ماسکو: پرتگال کے شہرہ آفاق  فٹ بالر رونالڈو فیفا ورلڈ کپ 2018 کے دوران ایک اوراعزازاپنے نام کرنے کو بے تاب ہیں۔ اس مرتبہ ان کا مقصد فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ اپنے نام لکھنا ہے۔

ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز اس وقت جرمنی کے کلوزے کے پاس ہے۔ 2014 میں ورلڈ کپ کی ٹرافی جیتنے کے بعد میروسلو کلوزے نے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

جرمنی کی طرف سے فارورڈ کے طور پر کھیلنے والے میروسلو کلوزے نے چار ورلڈ کپ کھیل کر 24 میچوں میں 16 گول کیے تھے۔

ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر کرسٹیانو رونالڈو براجمان ہیں۔ پرتگالی فٹ بالر رونالڈو نے چارورلڈ کپ کے میچوں میں مجموعی طور پر 15 گول کیے ہیں۔

فیفا 2018 میں میروسلو کلوزے کی عدم موجودگی سے فائدہ اٹھا کر کرسٹیانو رونالڈو باآسانی یہ اعزاز بھی اپنے نام کرسکتے ہیں۔

تیسرے نمبر پر جرمنی کے ہی فٹ بالر جیرڈ مولر 14 گول اسکور کرکے موجود ہیں۔ تاہم ماضی کے بہترین اسٹرائکر 1982 میں ریٹائرڈ ہوگئے تھے۔

فرانس کے جسٹ فونٹین نے ورلڈ کپ 1958 میں 13 گول کیے تھے۔ فرانسیسی فارورڈ اس منفرد ریکارڈ کے باعث آج بھی چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

برازیل کے لیجنڈ کھلاڑی پیلے نے 12 گول چارورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے 14 میچوں میں کیے اور1977 مین ریٹائرڈ ہوگئے تھے۔

پہلے دس کھلاڑیوں کی فہرست میں موجود کرسٹیانو رونالڈو کے علاوہ تمام فٹ بالرز ریٹائرڈ ہوچکے ہیں۔ غالب امکان یہی ہے کہ وہ یہ اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔


متعلقہ خبریں