اسرائیلی مظالم کا شکار فلسطینیوں کا نیا ہتھیار

فلسطینی پتنگوں سے اسرائیل کو 1.4 ملین ڈالر کا نقصان | urduhumnews.wpengine.com

غزہ: اسرائیل  نے الزام لگایا ہے کہ غزہ سے اڑنے والی آگ لگی پتنگوں سے2250 ایکڑ پر لگائی گئی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں جس سے ایک عشاریہ چار ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

اسرائیلی فوج نے خبردار کیا ہے کہ فلسطینیوں کی آگ لگی پتنگوں کا جلد جواب دیا جائے گا۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ غزہ پٹی سے اب تک چھ سو آگ لگی پتنگیں اڑائی گئی ہیں جن میں سے تین سو اسرائیلی حدود میں گریں۔ تل ابیب نے دعوی کیا ہے کہ ان پتنگوں سے فصلوں کے علاوہ 518 ایکڑ پر محیط جنگل اور ہزاروں ایکڑ جھاڑیوں پر مشتمل علاقہ بھی جلا ہے۔

غزہ کی جانب سے آنے والی آگ لگی پتنگوں سے سرحدی علاقوں سے ملحقہ اسرائیلی آبادی میں بھی خوف وہراس پایا جاتا ہے۔

23 مارچ 2018 سے غزہ میں جاری تحریک ’حق واپسی‘ کے دوران اسرائیلی افواج کی ریاستی دہشت گردی میں اب تک 119 فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

ماضی میں اسرائیل اپنے جدید اور مہلک ہتھیاروں کے مقابل فلسطینیوں کے ہاتھوں میں موجود پتھروں پر خاصا شورشرابا کرتا رہا ہے۔ اب یہ سلسلہ پتنگوں سے منسوب کیا گیا ہے جنہیں فلسطینیوں کا نیا ہتھیار کہا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں