شاہ رخ خان کی کزن پشاور سے الیکشن میں حصہ لیں گی

شاہ رخ خان کی کزن پشاور سے الیکشن لڑیں گی | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: پاکستان میں موجود بالی وڈ کے کنگ  شاہ رخ خان کی کزن نور جہاں نے بھی سیاسی میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نورجہاں عرف منی خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے77 سے صوبائی اسمبلی کی  نشست پر امیدوار ہوں گی۔

شاہ رخ خان کی کزن نورجہاں پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر پشاور کے قصہ خوانی بازار میں رہائش پذیر ہیں۔ اس سے قبل نور جہاں خبروں کی زینت اس وقت بنی تھیں جب انہوں نے شاہ رخ خان کو پشاوری چپل تحفے میں بھجوائی تھی۔

نور جہاں پر امید ہیں کہ انتخابات میں ان کی کامیابی پر شاہ رخ خان ملاقات کرنے ضرور آئیں گے۔

شاہ رخ خان کے والد تاج محمد نے ایڈورڈ کالج پشاور سے ابتدائی تعلیم حاصل اور1946 میں دہلی چلے گئے تھے۔

تاج محمد 1978 میں پشاور آئے تو شاہ رخ خان ان کے ساتھ تھے۔ دوسری بار 1980 میں شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی بہن بھی آئی تھیں۔

نور جہاں اپنے کزن یعنی شاہ رخ خان سے 1997میں اس وقت ملی تھیں جب انہوں نے ممبئی کا دورہ کیا تھا۔

شاہ رخ خان کے دادا کشمیر سے ہجرت کر کے پشاورمیں آباد ہوے تھے۔ ان کی رشتہ داری مشہور گاما پہلوان کے خاندان سے بھی ہے۔


متعلقہ خبریں