زیادہ معاوضہ: مے ویدر نے میسی اور رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا

فلائیڈ می ویدر نے میسی اور رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا | urduhumnews.wpengine.com

نیویارک: ریٹائرڈ امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر نے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کے طور پر معروف فٹ بالرز میسی اور رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

امریکی جریدے فوربز کی جانب سے سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر نے سب کو مات دے دی۔

فلائیڈ مے ویدر گزشتہ سات فہرستوں میں چار مرتبہ پہلی پوزیشن پر رہ چکے ہیں۔ رواں برس دوسرے نمبر پر لیونل میسی اور تیسرے نمبر پر کرسٹیانو رونالڈو ہیں۔

فوربز کے مطابق فلائیڈ مے ویدر نے اگست 2017 میں ایک مقابلے کے لیے 27 کروڑ 50 لاکھ ڈالر معاوضہ وصول کیا تھا۔

فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود لیونل میسی کا معاوضہ 11 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تھا وہ ارجنٹائن کی قومی فٹ بال ٹیم کا حصہ ہیں۔

گزشتہ دو برسوں سے نمبر ون پر آنے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو اس بار تیسرے نمبر پر آگئے ہیں، ریال میڈریڈ اسٹار نے 61 کروڑ ڈالر بطور تنخواہ وصول کیے۔

امریکی جریدے فوربز کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں پہلے دس نمبر پر پانچ فٹ بالر موجود ہیں۔ ان میں لیونل میسی، کرسٹیانو رونالڈو، نیمار، میٹ ریان اور میتھیو اسٹیفورڈ شامل ہیں۔

ٹاپ ٹین کی فہرست میں باسکٹ بال کے دو کھلاڑی شامل ہیں، چھٹے اور آٹھویں نمبر پر موجود دونوں کھلاڑیوں کا تعلق امریکہ سے ہے۔

معمر ترین ٹینس نمبر ون کا اعزاز رکھنے والے سوئس کھلاڑی راجر فیڈرر 77 کروڑ آمدن کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں۔

100 کھلاڑیوں کی فہرست میں پہلی مرتبہ کوئی بھی خاتون ایتھلیٹ جگہ نہیں بنا سکی ہے۔ فہرست میں موجود سب سے کم عمر کھلاڑی 23 سال اور سب سے معمر کھلاڑی 47 سال کے ہیں۔


معاونت
متعلقہ خبریں