نگراں وزیراعلیٰ: پنجاب پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم

اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہیں بچ گئیں

لاہور: پنجاب میں نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کے لیے ہونے والا پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

کمیٹی کے اجلاس  میں حکومت کی جانب سے ملک احمد خان، رانا ثنا اللہ اور خواجہ عمران نذیر شامل ہوئے اور حزب اختلاف کی جانب سے میاں محمود الرشید، سبطین خان اور شعیب صدیقی نے شرکت کی۔

آئین کے مطابق اگر پارلیمانی کمیٹی نگراں وزیراعلیٰ کے لیے کسی نام پرمتفق نہیں ہوتی ہے تو پھرالیکشن کمیشن نگراں وزیراعلیٰ کا فیصلہ کرے گا۔


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں