نگراں وزیراعظم سے پاک فوج کے سربراہ کی ملاقات

نگراں وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی۔ بری فوج کے سربراہ نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان کو نگراں وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ملکی سلامتی، پیشہ ورانہ امور اور خارجی و داخلی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

آئینی مدت پوری ہونے کے بعد رخصت ہونے والی پی ایم ایل (ن) کی حکومت کے بعد جسٹس (ر) ناصرالملک نے نگراں وزیراعظم کا منصب سنبھالا ہے۔

نگراں وزیراعظم کی پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پہ پہلی ملاقات ہے۔


متعلقہ خبریں