تین مزید کشمیری نوجوان بھارتی درندگی کا شکار ہو گئے

تین مزید کشمیری نوجوان بھارتی درندگی کا شکار ہو گئے | urduhumnews.wpengine.com

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی درندگی نے تین مزید کشمیریوں کو زندگی سے محروم کر دیا۔ ضلع کپواڑا میں قابض فورسز نے تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

بدھ کے روز سامنے آنے والی اطلاع میں کہا گیا ہے کہ کشمیری نوجوانوں کو ماچھل کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا ہے۔

علاقے میں قابض بھارتی فوج کا سرچ آپریشن اب بھی جاری ہے۔

اپریل کے دوران بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے واقعات میں بھی 33 کشمیریوں کو شہید کیا گیا تھا ان میں سے ایک کو دوران حراست زندگی سے محروم کیا گیا۔ 762 کشمیریوں کو بھارتی فورسز نے تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کیا جب کہ 24 سے زائد مکانوں اور دیگر املاک کو تباہ کیا گیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث بھارتی فورسز نے اپریل کے دوران 13 کشمیری خواتین کو اجتماعی زیادتی یا ہراساں کرنے کے قبیح عمل کا نشانہ بنایا تھا۔


متعلقہ خبریں