ماحول سے خود سیکھنے والے روبوٹ متعارف کرا دیے گئے

ماحول سے خود سیکھنے والے روبوٹ متعارف کرا دیے گئے | urduhumnews.wpengine.com

انسانوں اور مشینوں کے ساتھ بات چیت کو آسان بنانے کے لیے نئے روبوٹ متعارف کرائے گئے ہیں جو خود ہمارے ماحول سے سیکھیں گے اور اس پر عمل کریں گے۔

میڈیلین گینن دس سال سے ایک روبوٹ پر کام کر رہی تھیں جو اب ان کا ذاتی روبوٹ ہے۔ یہ روبوٹ چلنے اور بولنے سے محروم ہے لیکن اپنے بنانے والی کی تمام حرکات کو مکمل طور پر پرکھتا اور پھر ان پر عمل کرتا ہے۔

میمس Mimus نامی روبوٹ 1200 کلوگرام صنعتی روبوٹ ہے جو ایک حرکت کرنے والا بڑا بازو رکھتا ہے۔

میمس نامی روبوٹ میں کوئی پری پروگرامڈ مووز نہیں ہیں بلکہ وہ دیکھتا ہے کہ کون اس سے ملنے آیا ہے، سینسرز کی مدد سے اسے محسوس کرتا ہے پھر اس کے ساتھ حرکت کرتا ہے۔

گینن کا کہنا ہے کہ اس نے  مشین اور انسانوں کی باہمی بات چیت کو بہتر بنانے کے لیے یہ روبوٹ ڈیزائن کیا ہے۔

سات میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے حرکت کرنے والا یہ روبوٹ دیکھ نہیں سکتا، اس کے باوجود وہ 300 کلو گرام تک کا وزن باآسانی اٹھا لیتا ہے۔


متعلقہ خبریں