کوئی طاقت انتخابات ملتوی نہیں کر سکتی، مریم اورنگزیب

ن لیگ کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

فائل فوٹو


لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کوئی طاقت عام انتخابات ملتوی نہیں کرسکتی کیونکہ بروقت انتخابات عوام کا مطالبہ ہے، پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ مشاورت سے کیا جائے گا۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پریس کانفرنس میں اپنی  پانچ سالہ کارکردگی رپورٹ تفصیل سے پیش کی ہے، اس وقت پنجاب کی بنائی ہوئی توانائی پورا ملک استعمال کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا ہر فیصلہ میرٹ پر ہو گا اور پارٹی ٹکٹ بھی میرٹ کی بنیاد پر دیے جا رہے ہیں جس کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز جاری ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے وفاق اور پنجاب میں بھرپور کام کیے ہیں، سابقہ حکومت نے جو ترقیاتی کام  کیے اس کی مثال گزشتہ 65 سال میں بھی نہیں ملتی، ہمیں خوشی ہے کہ ملک کا ایک بہترین امیج ابھر کر سامنے آیا ہے۔


متعلقہ خبریں