ریحام خان کے بھارتی چینل کو انٹرویو میں ہوشربا انکشافات

ریحام خان کے بھارتی چینل کو انٹرویو میں ہوشربا انکشافات | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے دعوی کیا ہے کہ پی ٹی آئی میں سیاسی مفادات حاصل کرنے کے لیے جنسی تعلقات کا استعمال کیا جاتا ہے، عمران خان اس کھیل کا براہ راست حصہ ہیں۔

ایک بھارتی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں ریحام خان نے کہا کہ انصاف کی آواز لگانے والی پارٹی، پی ٹی آئی میں نا انصافیوں کا بول بالا ہے۔

ریحام نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی میں اقربا پروی کے علاوہ پارٹی میں مستحکم پوزیشن حاصل کرنے کے لیے جنسی تعلقات کا استعمال ہوتا ہے۔

ریحام خان کا کہنا تھا کہ کتاب میں انہوں نے اقراباپروری، میرٹ اور جنسی استحصال کا ذکر کیا ہےاور کتاب میں ثبوت موجود ہے کہ عمران خان کس طرح اس میں براہ راست ملوث ہیں۔

سابق ٹیلی ویژن میزبان نے عمران خان کو مسٹر یوٹرن قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کبھی فوج کے خلاف اور فائدہ حاصل کرنے کے لیے ان کے حق میں ہوجاتے ہیں۔ عمران خان خود کو لبرل قرار دیتے مگر حقیقت میں وہ سخت خیالات کے حامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ عمران خان کے بارے میں رائے دینے میں کنفوژ ہیں، لوگوں کی کنفوژن ختم کرنے کے لیے کتاب ان کی رہنمائی کرے گی۔

ریحام خان کا کہنا تھا کہ ان کی آنے والی کتاب میں ثبوتوں کے ساتھ ان سب معاملات کا ذکر ہے۔ کتاب پر بھونجال اٹھانے والوں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آجائے گا۔


متعلقہ خبریں