بازار حصص: 100 انڈیکس میں 68 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج:  کاروبار میں مثبت رجحان

فوٹو: فائل


کراچی: کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور 100 انڈیکس میں 68 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ ہم نیوز کے مطابق جمعرات کے روز دوپہر سے قبل انڈیکس 44 ہزار 212 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روزمارکیٹ میں طویل مندی کے بعد مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں 441 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔ اس  سے انڈیکس نےدو ماہ بعد پہلی مرتبہ 44 ہزار کی سطح کوعبورکیا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دو ماہ کے بعد پہلی بار کاروبار میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔

ملک میں غیر یقینی سیاسی صورتحال کے سبب پاکستان اسٹاک ایکسچینج 45 دن تک مندی کا شکاری رہی اور ہنڈرڈ انڈیکس میں چھ ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

مارکیٹ کی گرتی ہوئی صورتحال اورڈالرکی قیمت میں اضافہ  دیکھتے ہوئے اقتصادی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اگر اسٹاک ایکسچنج کی صورتحال پر توجہ نہیں دی گئی تو بازار حصص کریش کرسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں