کوئی کسی کو کچھ نا بتائے، پی ٹی آئی کا رہنماؤں سے حلف

کوئی کسی کو کچھ نا بتائے | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں شریک رہنماؤں سے حلف لیا ہے کہ اجلاس کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات ذرائع ابلاغ یا غیر متعلقہ فرد سے شیئر نہیں کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں سے لیا گیا حلف اس وقت تک قائم رہے گا جب تک پارٹی کی جانب سے الیکشن کے لیے ٹکٹوں کے اجرا کا اعلان نہیں کیا جاتا۔

پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان تمام باتوں پر مقرر وقت تک خاموشی اختیار کی جائے کہ کون سا رہنما کس کے سامنے کھڑا ہوا، کس نے کس کی ٹکٹ کی مخالفت کی اور کس نے حمایت کی۔

پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ سے بہت سارے معاملات پر بورڈ کی کارروائی راز میں رکھی جائی گی۔

پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ انتہائی باریک بینی سے مضبوط امیدوار میدان میں اتارے جارہے ہیں اور ایک تہائی نشستوں پر فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

ذارئع کے مطابق تحریک انصاف نے چھ دن تک مشوروں کے بعد ساٹھ فیصد حلقوں کے لیے امیدواروں کا انتخاب کرلیا ہے جن کی فہرست ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں