پرویز مشرف پاکستان آئیں انہیں گرفتار نہیں کیا جائے گا، سپریم کورٹ

 پرویز مشرف پاکستان آئیں انہیں گرفتار نہیں کیا جائے گا، سپریم کورٹ | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو 13 جون کو طلب کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر پاکستان آکرخود کاغذات نامزدگی جمع کرائیں انہیں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ میں پرویزمشرف کی نااہلی کے خلاف اپیل پر سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ یہ سید پرویزمشرف کون ہیں؟وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ پرویزمشرف ملک کے سابق آرمی چیف اور صدر ہیں۔ ان کے کاغذات نامزدگی گزشتہ انتخابات میں منظور نہیں ہوئے۔

جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ پرویز مشرف پاکستان تشریف لا کر کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے تو کاغذات وصول کرلیے جائیں گے۔

عدالت عظمیٰ کے سربراہ نے کہا کہ پرویزمشرف کاغزات نامزدگی جمع کروانے پاکستان آئیں تو انہیں گرفتار نہ کیا جائے۔

وکیل صفائی نے استدعا کی کہ آپ پرویزمشرف کو گرفتار نہ کرنے کا تحریری حکم نامہ لکھوائیں۔ جس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ہم لکھوا دیتے ہیں پرویز مشرف کو گرفتار نہ کیا جائے۔

وکیل صفائی نےعدالت کو بتایا کہ یہ کیس پرویزمشرف کی کاغذات نامزدگی کا معاملہ ہے۔ چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ آپ بتائیں پرویزمشرف کب آئیں گے؟ ہم آئندہ ہفتے کی کوئی تاریخ دے دیتے ہیں۔

عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے مقدمہ کی سماعت 13 جون تک ملتوی کردی۔


متعلقہ خبریں