موسمیاتی تبدیلیاں، خیبر پختونخوا حکومت کی پیشگی اقدامات کی ہدایت


پشاور: خیبر پختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ نے صوبے میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کی ہدایات دے دی ہیں۔

چیف سیکرٹری کے دفتر سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ موسم کی حالیہ صورتحال کے پیش نظر کے پی حکومت متحرک ہو گئی ہے اور اسی سلسلے میں حفاظتی تیاریوں کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، صوبے بھر میں گلیشئرز  پھٹنے، پگھلنے اور مون سون بارشوں کا خطرہ ہے جس سے سنگین صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

صوبائی حکومت نے ہدایت کی ہے کہ الیکشن سرگرمیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مون سون کے دوران متبادل انتظامات کیے جائیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہا جائے۔

مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ متعلقہ محکمے تمام اضلاع میں دستیاب وسائل کا جائزہ لیں اور کسی بھی غیر یقینی صورتحال کے دوران  ضروری سامان، مشینری اور آلات کی دستیابی یقینی بنائی جائے تاکہ مسائل کا سامنا نہ ہو اور صورتحال پر قابو پایا جاسکے۔

صوبائی حکومت نے محکمہ صحت کو بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔


متعلقہ خبریں