نیب ریفرنسز، نواز شریف نے احتساب عدالت کا فیصلہ چیلنج کر دیا

سپریم کورٹ میں فوری طلبی کے بعد نوازشریف کو مہلت مل گئی | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نے نیب ریفرنسز کی سماعت ایک ساتھ کرنے کی درخواست احتساب عدالت کی جانب سے مسترد کرنے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع  کرلیا ہے۔

نواز شریف کی جانب سے احتساب عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ اُن کے خلاف عدالت میں زیرسماعت تینوں ریفرنسز کی سماعت ایک ساتھ کی جائے تاہم احتساب عدالت نے نواز شریف کی درخواست مسترد کر دی تھی جس کے خلاف نواز شریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔

نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ نواز شریف کے خلاف تینوں ریفرنسز میں اثاثے بنانے کا ایک ہی الزام لگایا گیا ہے اس لیے تینوں ریفرنسز کو یکجا ہونا چاہیے تھا۔

خواجہ حارث نے عدالت سے استدعا کی کہ ریفرنسز میں ایک ساتھ بیان ریکارڈ نہ کرنے کا احتساب عدالت کا حکم نامہ کالعدم قرار دیا جائے۔

نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز:

قومی احتساب بیورو (نیب) نے نواز شریف کے خلاف پاناما کیس سے متعلق فیصلے کی روشنی میں احتساب عدالت میں تین ریفرنسز دائر کیے جو ایون فیلڈ پراپرٹیز، العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ سے متعلق ہیں۔

ایون فیلڈ پراپرٹیز (لندن فلیٹس) ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کے بچے حسن، حسین اور مریم نواز کے ساتھ  ان کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کو ملزم ٹھہرایا گیا ہے۔

العزیزیہ اسٹیل ملز جدہ اور 15 آف شور کمپنیوں سے متعلق فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں نواز شریف اور ان کے دونوں بیٹے حسن اور حسین کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں