کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع


اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے میں 3 دن کی توسیع  کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ آٹھ جون سے بڑھا کر گیارہ جون 2018 کر دی گئی ہے، خواتین اور غیرمسلموں کے لیے مختص نشستوں کے لئے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ گیارہ جون کر دی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق چاروں صوبوں سے خواتین اور غیرمسلموں کے لیے قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کی ترجیحی فہرستیں صوبائی الیکشن کمیشن کے دفاتر میں جمع کرائی جا سکیں گی۔

گزشتہ دنوں لاہور ہائی کورٹ نے نامزدگی فارم میں پارلیمنٹ کی جانب سے کی گئی ترامیم کالعدم قرار دے دی تھیں جس کے بعد معاملہ سپریم کورٹ میں چلا گیا جہاں سماعت کے بعد انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی فارم کے ساتھ بیان حلفی ضروری قرار دیا تھا۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ آٹھ جون مقرر کی تھی۔


متعلقہ خبریں