وفاقی پولیس کی شہریوں کو حفاظتی اقدامات کی ہدایت


اسلام آباد: وفاقی پولیس کی جانب سے عید الفطر پر شہریوں کو خصوصی حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس سینٹرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس پی سی آئی اے) زبیر شیخ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ خالی گھر کے لان اور کمرے کی لائٹ جلا کرجائیں تا کہ گھر خالی ہونے کا احساس نہ ہو جبکہ قیمتی اشیا، زیورات اور نقدی بینک لاکر میں رکھ  کرجائیں۔

انہوں نے کہا کہ چھٹیوں پر جاتے ہوئے دروازے اورکھڑکیوں کی کنڈیاں جبکہ مرکزی دروازے کا تالہ ضرورچیک کرلیں جبکہ اخبار فروش کو بھی آنے سے منع کر دیں اورمقامی پولیس افسر کو آگاہ کرکے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرممکن ہوسکے تو یومیہ اجرت پر سیکیورٹی گارڈ  کا بندوبست کرلیں جبکہ گھریلو ملازمہ  یا ڈرائیور رکھنے سے قبل اس کی دوعدد تصاویر، شناختی کارڈ  کی کاپی اور فنگر پرنٹس متعلقہ تھانے میں جمع کرائیں۔

ایس پی سی آئی اے نے کہا کہ تمام ہدایات موجودہ حالات کے پیش نظر کی گئی ہیں اورعوام سے اپیل کرتے ہیں کہ اس پر عمل کریں۔


متعلقہ خبریں